ایم ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ایم ڈی اے نے اپنے کنٹرول روڈز پر غیر منظور شدہ ،غیر قانونی عمارات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ایم ڈی اے نے جمعرات کے روز 5 غیر منظور شدہ بلڈنگز کو سیل کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل سلیم احمد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بغیر منظور شدہ تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر منظور شدہ و غیر قانونی بے ہنگم بلڈنگ شہر کے حسن کو بگاڑنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل کا مؤجب ہیں۔ڈی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کمرشلائزیشن اور نقشہ منظوری کے بغیر تعمیرات کے مرتکب افراد کو فوری نوٹس جاری کر کے کاروائی کی جائے اور اس حوالے سے ایکشن نہ لینے پر فیلڈ سٹاف کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ٹیم نے ایکشن لیتے ہوئے ملتان باٸی پاس روڈ پر متعدد ہال اور دکانوں کو سربمہر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :