لاہور تعلیمی بورڈ میں محفل میلاد النبی ﷺ ایمان افروز اجتماع کا انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور میں رحمت اللعالمین کے حوالے سے محفل میلاد النبی ﷺ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔محفل کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانی اور سیرتِ طیبہ پر تقاریر پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

معروف نعت خواں آصف پہلوان نے نبی اکرمﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہمیں اپنی زندگی کو آپ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ ڈاکٹر آصف مصطفائی نے زور دیا کہ قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور شرکا نے اسے ایمان افروز اجتماع قرار دیا۔ محفل کے اختتام پر ملک و ملت کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :