بیرون ملک رخصت سے متعلق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کانیا حکم نامہ جاری

بیرون ملک رخصت کیلئے درخواست منظوری کیلئے ایک ماہ قبل دینا ہوگی ‘ مراسلہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بیرون ملک رخصت سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔نئے حکم نامے کے مطابق چھٹی سے ایک ماہ قبل درخواست دینا لازمی ہے ،اس حوالے سے تمام وائس چانسلرز ، پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق بیرون ملک رخصت کیلئے درخواست منظوری کیلئے ایک ماہ قبل دینا ہوگی اورایک ماہ قبل درخواست دینے پر ہی بیرون ملک رخصت کی منظوری ہوگی۔ مراسلے میں مزیدکہاگیاہے کہ درکار چھٹی شروع ہونے سے ایک ماہ قبل درخواست دی جائے۔