ہری پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دروش کی ازسرنو تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ہری پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دروش کی ازسرنو تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا۔ ازسرنو تعمیر پر تین کروڑ 94 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 46 ہری پور سے ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی لیڈر چئرمین ڈیڈک کمیٹی ہری پور اکبر ایوب خان ،تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ممبر قومی اسمبلی عمرایوب خان گورنمنٹ ہائی سکول بوائز درویش کی ازسرنو نو تعمیر کا افتتاح کردیا ہے، اس منصوبے پر تین کروڑ 94 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جو سی اینڈ ڈبلیو کے زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین درویش تیمور خان ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تنویر اعوان،پرنسپل عارف زمان صدر گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن یاسر خان ترین ،گوہرسلطان خان ،روبینہ شاہین ،انجنیئر نقاش خان سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اکبر ایوب خان نے سکول میں سولر سسٹم ،پلے گرائونڈ کاقیام ،سیکنڈ شفٹ میں ہائیر سکینڈری کی کلاسز کے آغاز کیساتھ ساتھ درویش میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا ۔\378