جلد از جلد پتی پورہ اور دیگر علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،محبوب علی خان

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:04

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سابق مشیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محبوب علی خان نے پتی پورہ اور ارد گرد کے علاقہ مکینوں کو آلودہ پانی کی فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔ محبوب علی خان نے اس سے پھیلنے والے وبائی امراض کی وجہ سے ہسپتال میں داخل مریضوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایکسئین واسا اور ڈی سی استور سے اپیل کی کہ جلد از جلد پتی پورہ اور دیگر علاقہ مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید کوئی نقصان نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوس پائین کو بھی صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ چالیس سال سے لوس پائین کو چشمے کا پانی دیا جارہا تھا جو کہ اب بند کیا جاچکا ہے اور لوگ نالے کا گندہ پانی استعمال کررہے ہیں اور خدشہ ہے کہ خدانخوستہ پتی پورہ جیسی صورتحال پیدا ہو ۔محبوب علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس پر کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ فوری طور پر پانی کے ذرائع کو صاف ستھرا بنایا جائے اور عوام کو محفوظ و معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :