جوہرآباد،نورپورتھل کےنواحی گاوں بمبول میں تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسےراہگیرخاتون جان بحق،موٹرسائیکل سوار زخمی

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:20

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) نورپورتھل کےنواحی گاوں بمبول میں تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسےرایگیرخاتون جان بحق،موٹرسائیکل سوار زخمی ھوگیا،تفصیلات کے مطابق نورپورتھل کے گاوں بمبول میں تیزرفتارموٹرسائیکل سوارمحمدشہزاد چھینہ جارھا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے سامنے سے انےوالی راہگیرخاتون،امیراں بی بی زوجہ سوہاردین چھینہ سےٹکرا گیاجس سےراہگیرخاتوں اورموٹرسائیکل سواردونوں زخمی ھوگئے،امیراں بی بی کو ٹی ایچ کیوہسپتال نورپورتھل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےھوئے دم توڑگئی جبکہ محمدشہزادکوڈی ایچ کیوھسپتال جوھرآبادمنتقل کردیاگیا۔\378

متعلقہ عنوان :