نوشہرہ ورکاں، گیپکو پاور کمپنی صارفین کو سم والے میٹر فراہم کرنے کے پلان پر عمل پیراں ہے

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) گیپکو پاور کمپنی صارفین کو ڈیجیٹل سم والے میٹر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیراں ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے حکم پر سم والے سنگل فیس میٹروں کے اجراء تک کسی بھی نئی فائل پر ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء روک دیا گیا ہے اور ڈویژن کی سطح پر تقریبا 14 سو جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز پر بھی میٹر صارف کے لیے عدم دستیاب ہیں جس کے لیے صارفین کمپنی کو لاکھوں روپےجملہ فیس ادا کر چکے ہے،جبکہ پالیسی کے مطابق نئے سم والے میٹرکی قیمت 30 ہزار کے قریب ہے جس کی تنصیب کے بعد اگر میٹر جل گیا تو صارفین کو اتنی ہی رقم جمع کرا کر میٹر لگوانا ہو گا جو گیپکو کمپنی کی پالیسی میں مبینہ طور پر بات شامل ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :