سیشن عدالت لاہور ،زیادتی کیس کے مجرم کو عمر قید کی سزا

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن کی عدالت نے زیادتی کیس کے مجرم کو عمر قید کی سزا اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔ جمعہ کو سیشن عدالت نے سولہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کر کے اسے حاملہ کرنے کے مقدمہ کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزم غلام نبی کو عمر قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے فیصلہ سنایا۔

مقدمہ میں سرکاری وکیل شہلہ چوہدری نے13 گواہوں کے بیانات قلمبند کروائے۔فیصلے میں لکھا گیا کہ ملزم نے مدعی کی بیٹی کو تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ گواہوں کے بیانات اور دیگر شواہد جرم کو ثابت کرتے ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کا بیان بے گناہی ثابت نہیں کرتا۔مقدمہ تھانہ نشتر کالونی لاہور میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :