آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا زریعہ ہے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:00

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ ﷺ کو پوری دنیا وکائنات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کی جانب سے منعقدہ جشنِ عید میلاد النبی تقریب میں خطاب کے دوران کہی۔

تقریب سے یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اقبال میمن، میونسپل چیئرمین سید شاہنواز محسن شاہ بخاری، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر سید سلال شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کے طلبہ و طالبات نے حضور پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں نعت شریف کے نذرانے پیش کیے، قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن زوہیب، دوسری محفوظ الرحمٰن اور تیسری مسکان نے حاصل کی۔نعت شریف میں پہلی پوزیشن عائشہ، دوسری الطاف نے حاصل کی۔

خطاطی میں پہلی پوزیشن مسکان اور دوسری سویرا نے حاصل کی، تقریری مقابلےمیں پہلی پوزیشن کومل، دوسری مسکان اور تیسری عشرت نے حاصل کی۔کوئز (سوال و جواب) میں پہلی پوزیشن لائبہ، دوسری رابعہ اور تیسری احسان شاہ نے حاصل کی، تمام پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :