کراچی: ناتھا خان پل پر ایک مرتبہ پھر گڑھا پڑ گیا

گڑھا پڑنے سے ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثر

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) شہر قائد کی سب سے اہم اورمصروف ترین شارع فیصل ناتھا خان پل پرایک مرتبہ پھر گڑھا پڑگیا۔

(جاری ہے)

گڑھا پڑنے کی وجہ سے ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثر ہوا ہے، ناتھا خان پل پر گڑھے کی نشاندہی کے لیے رکاوٹ رکھ دی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ ناتھا خان پل پر گڑھا پڑ گیا تھا اور کئی روز ڈرگ روڈ انڈربائی پاس سے ایئر پورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثررہا جس کے باعث شہریوں کو شام کے اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :