بحری جہازوں کے خطرناک مواد کا ماحول دوست انتظام بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)بحری جہازوں کے خطرناک مواد کا ماحول دوست انتظام بل 2025 سمیت دوبل قومی اسمبلی میں پیش کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بحری جہازوں کی مذکورہ ری سائیکلنگ سے پیدا ہونے والے خطرناک فاضل مادوں کا ماحول دوست مستقل انتظام یقینی بنانے کا بل پیش کیا۔وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے ریلوے کی منتقلی ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔