سینئر صحافی عامر ندیم سپرد خاک،نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) لاہور پریس کلب کے لائف ممبر و سینئر صحافی عامر ندیم کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے روز صحافی کالونی ہربنس پورہ جنازگاہ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیز و اقارب،سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سینئر صحافی و نجی چینل کے سابق چیف نیوز ایڈیٹر عامر ندیم گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،مرحوم طویل عرصہ سے بیمار تھے۔دریں اثنا صحافتی تنظیموں اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینئر صحافی عامر ندیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :