)بورے والا،ڈویژنل پبلک اسکول کے فاطمہ جناح ہال میں گرلز بلاک کی جانب سے روح پرور محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

_بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)ڈویژنل پبلک اسکول کے فاطمہ جناح ہال میں گرلز بلاک کی جانب سے روح پرور محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا،محفل میلاد النبیﷺکا اہتمام پرنسپل ڈاکٹر سی،ایم،ایوب کی سرپرستی میں گرلزکورآرڈنیٹر شازیہ سلیم کی جانب سے کیا گیا جبکہ مہمانِ خصوصی محترمہ سجیلا شاہد ڈوگر تھیں۔

(جاری ہے)

محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعدطالبات نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبولﷺ اور درود و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی،طلبہ کی والہانہ آوازوں نے ہال کے ماحول کو معطر اور نورانی بنا دیا۔

اس موقع پرپرنسپل ڈاکٹر سی،ایم،ایوب نے محفل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے طالبات اور اساتذہ کی محنت کو سراہا جبکہ آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔