ھ* گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے پروقار تقریب

ح* طلبہ و طالبات کے قر آتت، نعت اور تقریری مقابلوں میں شاندار کارکردگی ذ* سیرت النبیﷺ پر عمل سے پرامن اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہے، مقررین

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

ًرحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج رحیم یارخان میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکے حوالے سے ایک عظیم الشان اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبائ و طالبات، اساتذہ اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چودھری محمود الحسن چیمہ تھے جبکہ صدارت میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں اعجاز عامر نے کی۔

تقریب میں ججز کے فرائض مولانا عامر فاروق عباسی، چودھری محمد ریاض نوری، محمد افضل بھٹی اور احمد نوید نظامی نے انجام دیے۔اپنے خطاب میں سابق ایم پی اے چودھری محمود الحسن چیمہ نے کہا کہ رسول اکرم محسن انسانیت اور رہبرِ کائنات ہیں۔ ان کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو پرامن اور خوشحال معاشرے میں بدلا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ حضور کی آمد سے ظلم و جبر کا اندھیرا چھٹ گیا اور انسانیت کو بہترین مشعلِ راہ میسر آئی۔

دیگر مقررین نے بھی سیرت طیبہ کی روشنی میں امن، اخوت اور فلاحِ انسانیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب میں طلبائ و طالبات نے قر آتت، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور بارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے جس سے محفل کا روحانی رنگ دوبالا ہوگیا۔ مقابلہ قرآت میں سید برہان علی نے پہلی، شہاب الدین نے دوسری اور حافظ سجاد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نعتیہ مقابلے میں فاطمہ بیگ پہلی، فروا خان دوسری اور عشا بیگ تیسری پوزیشن پر رہیں جبکہ تقریری مقابلے میں محمد احسان اللہ نے پہلی، محمد احمد محمود نے دوسری اور عشا بیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر پنجاب بھر میں سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی ہینڈ بال ٹیم سمیت نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

تقریب میں پی پی ایل اے کے مرکزی راہنما پروفیسر خلیل اختر پرویا، پروفیسر میاں وحید الدین، پروفیسر ذوالفقار علی نیازی اور دیگر اساتذہ سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ پروگرام کے انتظامات شعبہ اسلامیات کی صدر پروفیسر شبانہ شاہد نے سرانجام دیے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر کاشف بخاری اور پروفیسر غلام شہباز نیئر نے ادا کیے۔