ڑ* بیروت میں تاریخ کی سب سے بڑی کوکین اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیاگیا

ؔسعودی وزارت داخلہ کی معلومات پر کارروائی کی،کھیپ سبزیوں کے تیل کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی ،لبنانی وزیر

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنانی سکیورٹی اداروں نے بیروت میں تاریخ کی سب سے بڑی کوکین اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ کھیپ برازیل سے بھیجی گئی تھی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (15 ملین ڈالر) ہے۔لبنانی وزیر نے بتایا کہ منشیات کی یہ کھیپ سبزیوں کے تیل کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی، تاہم سعودی وزارتِ داخلہ کی فراہم کردہ اہم معلومات کی بدولت بیروت پہنچنے سے پہلے ہی اس کو پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور لبنان کے درمیان قریبی تعاون کی بدولت اسمگلنگ نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں، جبکہ مملکت کے ساتھ مزید مشترکہ آپریشنز بھی جاری ہیں۔سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلال الشلحوب نے بتایا کہ ضبط کی گئی کوکین کا وزن تقریباً 125 کلوگرام تھا۔ Aیاد رہے کہ لبنان کو اکثر بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اور ان کھیپوں کا ہدف مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک ہوتے ہیں۔