د*خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال ٹو میں فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:50

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال ٹو میں فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیاہے۔صوبائی وزیرصحت نے آر پی او فیصل آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں و لواحقین کیلئے ہسپتالوں میں کسی کو بھی امن عامہ کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں میں سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :