ریلوے لاہور ڈویژن میں جشنِ عید میلادالنبی ؐ کی پروقار و روحانی محفل کا انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ریلوے لاہور ڈویژن میں جشنِ عید میلادالنبیؐ کے بابرکت موقع پر شاندار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ، ڈویژنل و اسسٹنٹ افسران اور ریلوے اسٹاف نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسول مقبول ؐ پیش کی گئی۔

اس موقع پرعلمائے کرام نے سیرتِ نبویؐ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ تعالی نے نبی کریمؐ ۖ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا،آپؐ کی اطاعت ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ حضور اکرمؐ ۖ کی ولادت باسعادت مسلمانوں پر اللہ تعالی کا عظیم انعام ہے،آپؐ کے حسن بے مثال اور اخلاقِ حسنہ کی گواہی دشمن بھی دیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ آپؐ ۖ کو ہر قسم کے عیب سے پاک پیدا کیا گیا، دنیا کے ہر رشتے سے بڑھ کر رسول اللہ ؐ سے محبت رکھنا ایمان کا لازمی جزو ہے۔ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی سیرتِ طیبہ ہر مسلمان کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب زندگی کیلئے سنتِ نبویؐ ۖ کو اپنانا لازم ہے، آپؐ ۖ کی صفات اور کردار کی بلندی کے باعث مخالفین بھی آپؐ کو صادق اور امین کہہ کر پکارتے تھے ۔

اس موقع پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر مرضیہ زہرہ، ڈویژنل کمرشل آفیسر عدنان مروت، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئرز عبدالرحمن، محمد انجم و غلام مرتضی، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینیئرز محمد ندیم خٹک اور روحیل نواز کے علاوہ اسسٹنٹ افسران چوہدری بلال قمر، انم احمد دورانی، فاروق احمد، محمد علیم، جواد لیاقت، ظفر اقبال اور محمد ارشد نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :