نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے عید میلادالنبی ﷺکے پرمسرت موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے۔ آپ ﷺکی تعلیمات امن، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اپنانا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم معاشرتی برائیوں کے خاتمے، امن و محبت کے فروغ اور اخوت و یکجہتی کے قیام کے لئے نبی کریم ﷺکی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنائیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ میلادالنبی ﷺکا دن ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالنے کا پیغام دیتا ہے۔ یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیاوی مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اور ایک پرامن و خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید میلادالنبی ﷺکی تقریبات سادگی اور عقیدت کے ساتھ منائیں اور اپنے اردگرد ضرورت مند افراد کو بھی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ اس دن کی اصل روح کو اجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :