گندم ذخیرہ کرنے والے 3گودام سیل،19ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:30

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)گندم مافیا کے خلاف محکمہ خوراک پنجاب حرکت میں آگیا،گندم ذخیرہ کرنے والے 3گودام سیل،19ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گندم کی بلیک مارکیٹنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو خصوصی ہدایات جاری کی ہے کہ صوبہ بھر میں گندم کے ذخائر پر چھاپہ مارکر مہنگی گندم فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔اے ایف سی رائے ونڈ شاہد اسلم چودھری،انچارج پیرا فورس یسرا سہیل بٹ نے خفیہ اطلاع پر مانگا روڈ پر واقع تین گوداموں پر چھاپہ مارا جہاں 19ہزار سے زائد گندم کی بوریاں موجود تھیں،افسران نے مذکورہ گوداموں کو سیل کردیا ہے۔