سیرت طیبہ ﷺ بنی نوع انسان کے لیے کامل اور ابدی نمونہ ہے، وفاقی وزیرسینیٹر اعظم نذیر تارڑ

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول یوم ولادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے پرمسرت موقع پر میں پوری قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، سیرت طیبہ ﷺ بنی نوع انسان کے لیے کامل اور ابدی نمونہ ہے، آپ ﷺ کی تعلیمات ہمیں شفقت، عدل، مساوات اور باہمی احترام کا درس دیتی ہیں اور یاد دلاتی ہیں کہ اصل قوت رحم، عفو اور خدمت انسانیت میں مضمر ہے۔

(جاری ہے)

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس بابرکت دن کی مناسبت سے ہمیں چاہیے کہ ہم رحمت اللعالمین ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے امن، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری قوم کو آپ ﷺ کی ابدی ہدایت سے اتحاد، طاقت اور ترقی نصیب ہو، پوری قوم کو عید میلادالنبی ﷺ مبارک ہو۔

متعلقہ عنوان :