Live Updates

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور رننگ کی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

کیمپ کے آٹھویں روز کھلاڑیوں نے فٹنس ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں خواتین کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی تربیت دی گئی جبکہ جیند خان اور طاہر خان نے باؤلنگ کی تکنیک پر کھلاڑیوں کو گر سکھائے۔ عبدالسعد اور اسفند یار کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور رننگ کی مشقیں بھی کی گئیں۔ ویمنز ٹیم کا یہ تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات