ٹی بی قابل علاج مرض ،احتیاط کے ساتھ ساتھ ٹی بی کورس مکمل کرنے سے بیماری ختم ہو جاتی ہے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) مرسی کور ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے میونسپل کمیٹی ہال میں لورالائی کے میڈیکل سٹور مالکان اور کوالیفائیڈ پرسن کیلئے ایڈوکیسی سمینار منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حلیم اتمانخیل،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ زمان حمزہ زئی،سینئر ڈرگ انسپکٹر محمود خان مندوخیل،ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان موسی خیل نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے ،احتیاط کے ساتھ ساتھ ٹی بی کورس کو مکمل کرنا بیماری کو ختم کردیتا ہے، درمیان میں ادویات چھوڑنے پرہیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے ہمیشہ ٹی بی کا کاشکار رہینگے۔

متعلقہ عنوان :