ملتان ، 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ریسکیو 1122 ملتان نے 12 ربیع الاول کے موقع پر اپنا ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع بھر میں ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی کور پلان پر 80 ریسکیو اسٹاف، 09 ایمبولینسز، 07 فائر ویکلز، 01 ریسکیو وہیکل، 38 موٹربائیک ایمبولینسز اور 02 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ضلع بھر کے تمام بڑے اور چھوٹے جلوسوں کی نگرانی کے لیے ٹیمیں بھی مکمل تیار ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور دوران جلوس کسی بھی ایمرجنسی کال پر فوری ریسپانس اور بروقت ایمرجنسی سروس فراہم کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :