عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اخوت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی نجات کا راستہ ہے، سینیٹر روبینہ خالد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے،عید میلاد النبی ﷺ ہمیں اخوت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے،حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی نجات کا راستہ ہے۔

(جاری ہے)

جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے پیغام میں سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ نے انسانیت کو عدل و انصاف کا پیغام دیا، ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگیوں کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق ڈھالیں۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی کامیابی کا راز اتحاد اور سنتِ نبوی ﷺ پر عمل میں ہے،حضور ﷺ کے پیغام امن کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،حضور ﷺ نے خواتین، یتیموں اور محروم طبقات کے حقوق واضح کیے۔سینٹر روبینہ خالدنے کہا کہ میلاد النبی ﷺ ہمیں خدمتِ خلق اور ایثار کا سبق دیتا ہے،نبی کریم ﷺ کی تعلیمات دنیا کے لیے روشنی کا مینار ہے۔

متعلقہ عنوان :