12 ربیع الاول ایک پرنور اور بابرکت تاریخ ہے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شهاب علی شاه

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شهاب علی شاه نے کہا ہے کہ12 ربیع الاول ایک پرنور اور بابرکت تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر اپنے پیغام میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ 12 ربیع الاول ایک پرنور اور بابرکت تاریخ ہے جب رحمت للعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ایثار ، قربانی، اخوت اور محبت کا درس دیا۔آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں، ایک دوسرے کے ساتھ انصاف، رواداری اور احترام کے اصول اپنائیں اور اپنے معاشرے کو امن و بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :