نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل سے ہی معاشرتی اور اقتصادی مسائل سے نجات ممکن ہے، پیر سید عمران احمد شاہ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تخفیف غربت ،سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل سے ہی معاشرتی اور اقتصادی مسائل سے نجات ممکن ہے،آپ نے اخلاق،راست گوئی اور حق پرستی کا درس دیا،سیرت النبی پر دور میں ہمارے لئے رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔ہفتہ کو 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیرت کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اس کانفرنس میں حاضری بارے صد افتخار ہے،اس مہینہ میں انسانیت کو روشنی عطاء ہوئی اور خاتم النبین دنیا میں تشریف لائے،آج ان کا 1500 واں یوم ولادت ہے اس پر قوم اور ملت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب دنیا ظلم،جہالت،استحصال اور فکری انحطاط میں ڈوبی ہوئی تھی تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم،برداشت، عدل،اخوت،تحقیق اور اخلاقیات کی شمع روشن کی۔

(جاری ہے)

ان کی سیرت طیبہ ایک ایسا مکمل صلضابطہ حیات ہے جو فرد سے لے کر ریاست اور اخلاق سے لے کر سیاست و معیشت تک ہر شعبہ زندگی کی رہنمائی کرتا ہے۔اس وقت دنیا ایک عہد میں داخل ہوچکی ہے جہاں سوشل و ڈیجیٹل میڈیا انسانی زندگی کا مرکزی حصہ بن چکے ہیں،بدقسمتی سے یہ ذرائع جہاں علم،آگہی اور ربط کا ذریعہ ہیں وہاں فتنہ،گمراہی اور انتشار کا بھی ذریعہ بنتے ہیں،اس کی افادیت کے باوجود رہنمائی سیرت النبی میں ہی ملے گی۔

یہ موضوع بہترین انتخاب ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم نے اخلاق، صداقت عفو درگزر کی تعلیم دی وہاں زبان،قوم ،خبر کی سچائی پر بھی زور دیا ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل سے ہی معاشرتی و اقتصادی مسائل سے نجات ممکن ہے،سیرت پیغمبر پاک ہر دور میں ہمارے لئے رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔ربیع الاول وہ مہینہ ہے جس میں انسانیت کو روشنی نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بغیر تحقیق کوئی بات پھیلانا فتنے اور فساد کا باعث بن سکتاہے۔ربیع الاول وہ مہینہ ہے جس میں انسانیت کو روشنی نصیب ہوئی۔50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ایک اہم سنگ میل ہے۔

متعلقہ عنوان :