کلر سیداں میں عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:10

کلرسیداں، 06 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) کلر سیداں میں عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر جلوس نکالے گئے، محافلِ میلاد منعقد ہوئیں اور نبی کریم کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

چوآخالصہ، دبیرن کلاں چوکپنڈوڑی سکوٹ، نلہ مسلمانہ اور دیگر نواحی علاقوں میں عاشقانِ رسول کے جلوس بڑی تعداد میں نکالے گئے۔ جلوسوں میں بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے بھرپور شرکت کی۔ نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے اور فضا درود و سلام کی صداؤں سے گونجتی رہی مقررین نے محافل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کی سیرت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔\378

متعلقہ عنوان :