عوام کو موجودہ مشکل صورتحال میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں،کمشنر بہاولپور ڈویژن

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:30

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپوں اور متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلعی افسران نے کمشنر کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور ریلیف کیمپوں میں موجود سہولیات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، ادویات، صاف پانی، جانوروں کے لیے چارہ اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر کمشنر بہاولپور نے کہا کہ کسی بھی کیمپ میں سہولیات کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی اور ریلیف سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو موجودہ مشکل صورتحال میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔ انہوں نے متاثرین کے لیے طبی امداد اور بچوں کی ضروریات پوری کرنے پر بھی زور دیا۔\378

متعلقہ عنوان :