محکمہ کھیل و امور نوجوانان میرپورخاص کی جانب سے کھیل کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) محکمہ کھیل و امور نوجوانان میرپورخاص کی جانب سے میرپوخاص ڈویژن شہید میجر فخرعالم خان شہید اسپورٹس گالا شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس (پی سی بی گراؤنڈ) میں منعقد کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسپورٹس کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں میر شیر محمد خان تالپور ٹاؤن کے ٹاؤن چیئرمین ولی محمد ناریجو،وائس چیئرمین نیاز چاکی،یو سی وائیس چیئرمین دلشاد قائم خانی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میرپور خاص واشدیو مالہی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو،پریس کلب کے جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ، کھیلوں کی تنظیموں کے نمائندوں واحد حسین پہلوانی ، نعیم غوری، سلیم بلوچ، عبدالسلیم خان، گھرام بلوچ، امام بلوچ، ملک اقبال، عاقب راجپوت، ناصر بلوچ ،معیزپاکستانی، مصطفیٰ ،عاقب راجپوت اور شائقین کھیل بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اسپورٹس گالا میں اسپیشل بچوں پر مشتمل کھلاڑیوں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے توجہ کا مرکز بنے رہے۔اس موقع پر ٹاؤن چئیرمین ولی محمد ناریجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی صحت مند سرگرمیاں صحتمند معاشرے کی علامت ہیں اس لیے کھیلوں کی سرپرستی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔\378