ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی خصوصی ہدایت پر لائیو اسٹاک کیمپ قائم، ہزاروں جانوروں کا علاج اور ویکسینیشن کی گئی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے کہا ہے کہ حالیہ موسمی بارشوں کے بعد گھریلو پالتو جانوروں کو مچھروں اور دیگر بیماریوں سے بچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر دوست اکبر مری کی نگرانی میں تعلقہ ٹنڈو آدم، شہدادپور، جام نواز علی، کھپرو اور سانگھڑ میں لائیو اسٹاک کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں ہنگامی بنیادوں پر بیمار جانوروں کا علاج اور صحت مند جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔

اب تک ضلع بھر میں ہزاروں جانوروں کا علاج اور ویکسینیشن کیا جا چکا ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ کیمپوں میں عوام کو جانوروں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کر رہا ہے،ان اقدامات سے گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دیہی علاقوں میں معاشی خوشحالی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :