کمشنر فیصل آباد کی اہل اسلام کو جشن عید میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارکباد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے اہل اسلام کو جشن عید میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارکبادپیش کی۔جشن عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد کا تقاضا ہے کہ ہم اتباع سنتؐ پر صدق دل سے عمل پیراہوں، اسوہ حسنہ کی پیروی سے ہی ہماری دنیاوی واخروی زندگی سنور سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیرت مبارکہ سے ہمیں احترام انسانیت،صبروتحمل اور امن ومحبت کا درس ملتا ہے،ایسے جذبات کو فروغ دیکر ہی ہم اپنے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر ہمیں قرآن وسنت کی پیروی کاپختہ عزم کرنا چاہیے جو کہ حب رسولؐ کا اہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے جشن عیدمیلادالنبیؐ کو خوشگوار ماحول میں شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے اور اس سلسلے میں شہروں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پرمیڈیکل کیمپس کاقیام،ایمرجنسی اداروں کو چوکس رکھنے اورحفاظتی وانتظامی امور کویقینی بنایاگیا۔

متعلقہ عنوان :