12 ربیع الاول کے موقع پر ریسکیو 1122 کے ریسکیورز ضلع بھر میں ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کر رہے ہیں،ترجمان

ہفتہ 6 ستمبر 2025 19:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی 12 ربیع الاول کے سلسلے میں نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں اور اجتماعات میں ریسکیو اہلکار اپنی ڈیوٹیز سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق تمام تحصیلوں کے مرکزی جلوسوں میں 40 سے زائد ریسکیو اسکاوٹس ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر معمول کی ایمرجنسیز پر بھی بروقت رسپانس جاری ہے، جبکہ بڑے جلوسوں اور اجتماعات کے مقامات پر خصوصی ریسکیو پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں۔ ان میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس، ایمبولینسز اور ایمرجنسی وہیکلز ہمراہ ریسکیورز تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کر کے فوری امداد حاصل کر سکتے ہیں۔