اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کے کوالیفائر میں پاکستان فٹبال ٹیم کو کمبوڈیا کے ہاتھوں 1-0 کی شکست

ہفتہ 6 ستمبر 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کے کوالیفائر میں پاکستان فٹبال ٹیم کو کمبوڈیا کے ہاتھوں 1-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلہ سخت اور سنسنی خیز رہا تاہم پاکستانی کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

میچ کا واحد فیصلہ کن گول کمبوڈیا کے کھلاڑی دوت یم نے 31ویں منٹ میں اسکور کیا۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے میچ برابر کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں مگر کمبوڈیا کی دفاعی حکمت عملی کے باعث گول کرنے کامیاب نہ ہوسکی اور میچ 0-1 پر اختتام پذیر ہوا۔ قومی ٹیم 9 ستمبر کو عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔