Live Updates

پاکستان اور پوری دنیا میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے ایک متحرک اور بہترین ٹیم کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے گا ، نقاش جٹ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) پاکستان ٹیپ بال کونسل کے صدر نقش جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور پوری دنیا میں ٹیپ بال کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے ایک متحرک اوربہترین ٹیم کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحصیل کی سطح تک کونسل کو متحرک کیا جائے گا اور بین الاقوامی دورے کی تیاری کے لیے پاکستان کا تربیتی کیمپ بھی عنقریب شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نچلی اور پیشہ ورانہ سطح پر مواقع پیدا کرنے کیلئے مرد اور خواتین ٹیپ بال کھلاڑیوں کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور کونسل ملک بھر میں کھلاڑیوں کو مضبوط پلیٹ فارم، پہچان اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات