جلال پور پیروالا میں کشتی الٹنے سے 3 بچے اورخاتون جاں بحق ،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا جانی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 6 ستمبر 2025 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے جلال پور، ملتان میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو کے مطابق انہوں نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کو حادثے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوگواران خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ جلالپور، ملتان میں تیز ریلا کے دوران کشتی الٹنے سے 3 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے 12 سے زائد لوگوں کو بچا لیا تھاجبکہ ایک لا پتہ بچے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔