Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ، امام الحق نے شاندار ٹرپل سنچری داغ دی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے امام الحق نے شاندار ٹرپل سنچری داغ دی۔ انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف 34 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 330 رنز بنائے۔ ان کے ساتھ شرون سراج نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 246 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ عمران رفیق نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔

راولپنڈی اور لاڑکانہ کے میچ میں راولپنڈی نے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ لاڑکانہ کو جیت کے لیے 398 رنز درکار تھے مگر پوری ٹیم 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ راولپنڈی کے مبصر خان نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسری اننگز میں راولپنڈی کے یاسر خان نے سنچری سکور کی جبکہ مبصر خان نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

فاٹا اور کراچی بلیوز کے میچ میں فاٹا نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ فاتح ٹیم کو 270 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے محمد عثمان اور محمد سرور کی نصف سنچریوں کی بدولت حاصل کیا۔ دوسری جانب کراچی وائٹس کے سیف اللہ بنگش نے کوئٹہ کے خلاف سنچری اسکور کی۔ کوئٹہ کی دوسری اننگز میں صلاح الدین 95 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور اپنی سنچری مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ فیصل آباد کے اویس ظفر نے آزاد جموں و کشمیر کے خلاف شاندار 127 رنز بنائے جبکہ علی شان صرف 6 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ لاہور بلیوز اور حیدرآباد کے میچ میں محمد سلیم نے ناقابل شکست سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن دلائی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات