فیصل آباد پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 7 ستمبر 2025 12:50

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ پولیس نے کارروائی کرکے دہشت گردی ایکٹ کے چار اشتہاری ملزمان بنارس علی ،ثالث ،دوست محمد اور جگدے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نیعلاقہ بھریری میں چند ماہ قبل اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کرنے آئی پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اور اشتہاری ملزمان کو چھڑوا لیا۔ حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ گڑھ محمد عثمان نیکارروائی کرتے ہوئیچار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ گڑھ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔