سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرکچھ افراد من گھڑت اور بے بنیاد مواد /پوسٹ ویڈیو تشیر کر رہے ہیں جو حقائق کے منافی ہے،محکمہ جنگلات

اتوار 7 ستمبر 2025 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)محکمہ جنگلات شاردہ فاریسٹ ڈویژن میں چوہدری انعام الحق برادر وزیر اعظم سے منسوب تیار شدہ لکڑی کی سمگلنگ کے حوالے سے کچھ عناصر کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کی گی معلومات/پوسٹ ویڈیو حقائق کے منافی بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ جنگلات آزاد کشمیر تفصیلات کے مطابق فیضان ووڈ انڈسٹری دو دھنیال میں بروئے فارم نمبر 17/2901 سیل ڈپو شاردہ سے تحت قواعد 251 م ف لکڑی از قسم دیودار مالیتی - 890305 روپے خرید کی جس سے 45 م ف تیار مال تیار کروا کر تعدادی 13 بیڈز چوہدری انعام الحق ساکنہ حال میتاں والی سیری پر فروخت کی۔

تیار شدہ مال کی فہرست مرتب ہونے کے بعد باقاعدہ ٹرانسپورٹیشن کے لیے فارم نمبر 25/20395 جاری ہوا اور محکمانہ قواعد وضوابط کے مطابق تیار شدہ مال ترسیل ہوا۔ ترجمان کے مطابق منان وڈانڈسٹری دووھنیال کو کمرشل انراخ پر لکڑی کی فروخت، تیار شدہ فرینچر (بیڈز) اور اسکی ترسیل میں کوئی بھی عمل خلاف کا قانون اور خلاف ضبط نہیں پایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کچھ افراد من گھڑت اور بے بنیاد مواد /پوسٹ ویڈیو تشیر کر رہے ہیں جو کہ حقائق کے منافی ہے محکمہ اس خبر پوسٹ کی تشہیر پر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حق محفو ظ رکھتا ہے۔