میری پہچان پاکستان کے تحت جشن ولادت حضرت محمدﷺپورے جوش و خروش سے منایاگیا

سیرت طیبہ ﷺپر چل کر ہی ہم دین و دنیا دونوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں،ہم مسلمان اور حضرت محمد ﷺ کے امتی ہیں یہ قابل فخر ہے، نہال صدیقی

اتوار 7 ستمبر 2025 13:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)نے جشن ولادت حضرت محمدﷺپورے جوش و خروش سے منایا۔ محافل میلاد منعقد ہوئیں، جبکہ شادمان ٹان، کورنگی ٹان، مرکزی کمیپ سخی حسن رانڈ اباٹ، تمام ٹانز میں خصوصی محافل منعقد ہوئیں۔ جس میں مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی، فاروق ملک، محمد پناہ پنہیار، ریحان خان،سیف یار خان، عامر علی، مقصود قریشی، آصف قدوس، سلیم سہروردی، سہیل، رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمکوالا سمیت ٹان انچارجز نے شرکت کی۔

نہال احمد صدیقی نے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺپر چل کر ہی ہم دین و دنیا دونوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ہم مسلمان اور حضرت محمد ﷺ کے امتی ہیں یہ قابل فخر ہے۔ اسلام جو امن و آشتی کا مزہب ہے۔

(جاری ہے)

حضرت محمد ﷺمحسن انسانیت ہیں۔ ہمیں انکی سنتوں پپر چل کر اپنی زندگی سنوارنے کی ضرورت ہے۔ فاروق ملک، محمد پناہ پنہیار، ریحان خان،سیف یار خان نے مختلف علاقوں کے دورے اور کیمپوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ مقدسہ ہے اور بارہ ربیع الاول ہماری امت مسلمہ کیلئے اہم ترین اور رحمتوں سے بھرا ہواہے۔

ہم اللہ تعالی کے آگے سجدہ بسجود ہیں اور پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لئے خیر کی دعا مانگتے ہیں۔ سیرت طیبہ ﷺ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں۔ اللہ مسلمانوں کی حفاظت اور جہان جہاں ن ظلم ہو رہا ہے انکی غیب سے مدد فرمائے۔ غزہ، کشمیر میں خاص طور پر ظالمین سے نجات دلائے۔ پاکستان کو عظیم مملکت بنائے۔ کیمپوں پر عوام کو پانی شربت کے علاوہ میڈیکل کی سہولیات ب کے علاوہ اور نعت رسول مقبول ﷺ بھی پیش کی جا رہی تھیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے تمام ورکرز و رہنمائوں کو شاباش پیش کی۔