تھانہ صدر پھولنگرمیں رابری کی واردات کے دوران ڈاکو ہلاک، 2فرار، ایک شہری زخمی ،۔پولیس ترجمان قصور

اتوار 7 ستمبر 2025 15:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) قصورکے نواح تھانہ صدر پھولنگرمیں رابری کی واردات کے دوران ایک شہری زخمی جبکہ ڈاکو ہلاک، 02 ڈاکو فرار‘ ہلاک ڈاکو کی شناخت وقار عرف ڈینجرس سکنہ فاروق آباد کے نام سے ہوئے‘ ہلاک ڈاکو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں قصور اور شیخوپورہ میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے بتایاکہ گزشتہ شب 03 ڈاکوؤں نے سرائے چھیمبہ کے قریب شہری اختر حسین اور اسکے ہمراہی ساتھی سے موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھیننے کی واردات کی‘ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے شہری اختر زخمی ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو بھی فائر لگنے سے زخمی ہو گیا‘ 15 کی اطلاع پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کی گئی اور دو ساتھی ڈاکو موقعہ سے فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی ڈاکو وقار عرف ڈینجرس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہو گیا‘ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔\378