Live Updates

زمیندارہ بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب،ریلف ورک کےلئے مشینری اور عملہ طلب کر لیا،اسسٹنٹ کمشنر

اتوار 7 ستمبر 2025 15:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) تحصیل علی پور کے علاقے موضع عظمت پور میں زمیندارہ بند ٹوٹ گیا،اسسٹنٹ کمشنر علی پور فیض فرید کے مطابق زمیندارہ بند ٹوٹنے سے اطراف کے علاقوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی زیرآب آجائے گی،دریائے چناب کا بڑا سیلابی ریلہ پہنچنے سے مزید نقصان ہوگا،اسسٹنٹ کمشنر علی پور فیض فرید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عظمت پور زمیندارہ بند ٹوٹنے سے قریبی بستیاں زیرآب آرہی ہیں،علاقے کے ہزاروں افراد سیلابی پانی سے متاثر ہوسکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فوری طور پر نیا فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بند ٹوٹنے سے 5 سے 7 ہزار ایکڑ اراضی زیرآب آئے گی،ریلیف ورک کےلئے موقع پر بھاری مشینری اور عملے کو طلب کرلیا گیا ہے، پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،دریائے چناب راوی اور ستلج کے بڑے سیلابی ریلے نے علی پور میں تباہی مچادی ہے متعدد مواضعات میں پانی داخل ہو چکش ہے، عظمت پور مکھن بیلا کندرالہ،شیخانی، خانانی، مڈ والا۔ ڈمر والا، ملاں والی کی متعدد بستیوں کے اطراف میں سینکڑوں گھر پانی کی ذد میں آ چکے ہیں،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں دریا برد ہو گئی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :