نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شمولیت کا اعلان

اتوار 7 ستمبر 2025 17:25

تیونس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا مقصد غزہ پر عائد محاصرہ توڑنا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق وہ تونس سے روانہ ہونے والے جہاز پر سوار ہوں گے۔منڈیلا منڈیلا نے تیونس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ایک وفد کی حیثیت سے جان بوجھ کر تونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوئے ہیں تاکہ افریقی نقطہ نظر سے یہ پیغام دیں کہ افریقہ بھی اس جدوجہد کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :