Live Updates

ھ* سرگودھا اور گرد ونواح میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم میں تبدیلی

اتوار 7 ستمبر 2025 18:00

_سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء) سرگودھا اور گرد ونواح میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث جہاں موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آئی وہاں پر لوگ بارش سے خوفزدہ بھی نظر آئے کیونکہ ملک میں جاری ہے بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال نے پہلے ہی لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے اب سرگودھا کے علاوہ ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث لوگ پریشان ہیں اور کئی جگہ پر اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بارش کو رحمت میں تبدیل کر دے بارش کے باعث آنے والی سیلابی صورتحال نے جہاں لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے وہاں پر فصلوں کا بھی بے پناہ نقصان ہوا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کے جان و مال بھی خطرے میں ہیں دوسری طرف انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس سے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ کئی شہروں میں طوفانی بارش کے باعث لوگوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ جہلم گجرات لالہ موسی پنڈی اسلام آباد اور اسی طرح دیگر شہروں میں شدید بارش کے باعث لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات