گھریلو ناچاکی پر شخص نے بیوی اور دو بچوں سمیت خود سوزی کر لی

اتوار 7 ستمبر 2025 18:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) گھریلو ناچاکی پر عمر دراز اور اس کی بیوی بچوں نے خود سوزی کر لی۔ تھانہ بی ڈویژن سرکی محلہ میں عمر دراز اور اس کی بیوی اور دو بچوں نے تیل چھڑک کر خود سوزی کر لی۔ عمر دراز اور اس کی فیملی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو سے جناح ہاسپٹل لاہور ریفر کر دیا گیا۔عمر دراز شدید جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ عمر دراز کے بیوی عاصمہ اور دو بچے عبداللہ اور ابراہیم تشویش ناک حالت میں جناح ہسپتال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، پولیس نے عمر دراز کی ڈیڈ باڈی کو حراست میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ رکھ دیا ہے، پولیس نے ایف ائی ار درج کر کے حقائق معلوم کر رہی ہے۔\378