صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے موثر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا۔ چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔ اکتوبر 2022 میں گوادر منصوبوں کی پیش رفت اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔