صوابی، موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ ناکام ،چرس برآمد ،بین الضلاعی سمگلر گرفتار

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)تھانہ لاہور پولیس موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا کر بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے بین الضلاعی سمگلر گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او لاہور الطاف خان کو مخبر خاص سے اطلاع ملی کہ موٹروے سروس روڈ نزد جلسئی کلوٹ پر ایک موٹرسائیکل کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جا رہی ہے۔

اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کی،دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر چیک کیا گیا۔ تلاشی کے دوران موٹرسائیکل از قسم ہنڈہ 125ccکے خفیہ خانوں سے 8پیکٹ چرس، کل وزن 8187گرام برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر بین الضلاعی سمگلر شاہد خان ساکن نوگرے بابا باڑہ پشاور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔