بلوچستان کے عوام کی ضروریات اور مشکلات کو مدنظر رکھ کر حکومت منصوبے شروع کر رہی ہے،سرفراز بگٹی

اتوار 7 ستمبر 2025 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) زیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے آبی ذخائر کے اہم منصوبے سرک ڈیم پہلاواغ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور معزز عمائدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھے سرک ڈیم پہلاواغ کی تعمیر مالی سال 2024-25 کے ترقیاتی پروگرام کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے جس پر کل لاگت ستائیس کروڑ چھپن لاکھ روپے آئے گی۔

(جاری ہے)

منصوبے کا آغاز تئیس مارچ دو ہزار پچیس کو کیا جائے گا اور یہ پانچ ستمبر دو ہزار پچیس کو مکمل ہوگا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ یہ ڈیم علاقے میں پانی کی مستقل فراہمی،زرعی خوشحالی اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ضروریات اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت ایسے منصوبے شروع کر رہی ہے جو نہ صرف زرعی شعبے کو مستحکم بنائیں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائے گی تاکہ بلوچستان کے عوام کو ان کا جائز حق مل سکے اور صوبے کی محرومیاں دور ہوں۔