روس نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے مزید امداد روانہ کر دی

پیر 8 ستمبر 2025 12:00

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) روس نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے مزید امداد روانہ کی ہے۔ تاس کے مطابق روس کی ایمرجنسیز منسٹری نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کے ملک نے افغانستان کے لیے دوسرا امدادی پیکج بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ایک Il-76 پرواز سے افغانستان میں متاثریں زلزلہ کے لئے روانہ کیا ،دوسرا امدادی پیکیج 20 میٹرک ٹن سے زیادہ خیمے اور کمبل لے کرزہوکوووسکی کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی ۔

بیان کے مطابق یہ امداد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے احکامات اور حکومت کی ہدایات کے مطابق افغانستان روانہ کی گئی ۔روس کی طرف سے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی پہلی 20 میٹرک ٹن کھیپ 5 ستمبر کو بھیجی گئی ۔ واضح رہے کہ31 اگست کوآنے والے زلزلے سے اموات 2,200 سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ 3,600 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔