پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 155750.77 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد عبور کرلی

پیر 8 ستمبر 2025 17:14

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  تیزی کا رجحان، 155750.77 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 155750.77 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس نے دوپہر تک 1473.98 پوائنٹ اضافے سے 155750.77 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 472.06 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور دوپہر تک انڈیکس 47535.27 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔