Live Updates

ْسہ ملکی سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام، کپتان اور شاہین کا میچ فیس بھی دینے کا اعلان

پیر 8 ستمبر 2025 15:21

ْسہ ملکی سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام، کپتان اور شاہین کا میچ ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے 3 ملکی کرکٹ سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی۔کپتان سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔کپتان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :